امپھال19جولائی (یو این آئی) منی پور میں پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور ریاست بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے اپنی مسلسل کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے متعدد بڑی کارروائیاں کی ہیں، جن میں بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے آج کہا کہ ضلع کاکچنگ کے آرونگ نونگ مائیکھونگ تھانے کے تحت چنگجاو جزیرہ کے پملین پیٹ سے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ ضبط کئے گئے ذخیرے میں 9ایم ایم گولہ کے 1,406 راؤنڈ، 303 کیلیبر کی گولی کے 125 راؤنڈ، اور کل 7خالی کارتوس شامل ہیں۔دوسری کارروائی میں، پولیس نے ضلع بشنو پور کے نامبول تھانے کے تحت لیمارام لامکھائی، ٹڈیم روڈ سے عسکریت پسند گروپ کے ایک سرگرم کیڈر کو گرفتار کیا۔