امپھال۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں کورونا وائرس کووڈ۔19 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 172 ہو گئی ہے۔ منی پور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ترجمان کھوئی روم ششی کمار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ 120 معاملے سرگرم ہیں جبکہ 52 مریض صحتمند ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 15 لوگ (آٹھ مرد اور سات خواتین) کورونا سے متاثر پائے گئے تھے ۔ان میں سے آٹھ افراد ممبئی سے ٹرین سے واپس آئے ہیں جبکہ دہلی سے چھ افراد ہوائی راستے سے اور ایک شخص بس سے واپس آیا ہے ۔ان کی صحت مستحکم ہے اور انہیں ریمس کے اور جے این آئی ایم ایس کے کووڈ کیئر مرکز میں داخل کرایا گیا ہے ۔