منی پور میں12 لیڈر کانگریسمیں شامل

   

امپھال: منی پور کے دو سابق ایم ایل اے ، سابق اے ڈی سی چیئرمین اور ممبران سمیت بارہ سیاست دانوں نے جمعہ کو یہاں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ منی پور کانگریس کے صدر کے میگھ چندرا، سی ایل پی لیڈر اوکرام ایبوبی، ایم پی اے کے بیمول اور دیگر کانگریس لیڈروں نے کانگریس بھون میں نئے اراکین کا رسمی طور پر خیرمقدم کیا۔ کانگریس صدر نے کہا، “منی پور کانگریس کمیٹی اس دن اور اس لمحہ کو پارٹی کے لیے ایک اچھا موقع سمجھتی ہے ۔پارٹی میں شامل ہونے والے لیڈروں میں ڈاکٹر لوکن سنگھ سابق ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔