نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو خط لکھ کر منی پور کی صورتحال پر بحث میں ان کا تعاون مانگا ہے، تاکہ حکمران پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان منی پور کی صورتحال پر بحث کو ختم کرنے کی کوشش کی جا سکے۔وزیر داخلہ نے دونوں لیڈروں کو الگ الگ خطوط میں کہا کہ حکومت منی پور کے مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہے اور امید کرتی ہے کہ ہر کوئی پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر اس مسئلہ پر تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور امید ظاہر کی کہ تمام فریق تعطل کو حل کرنے میں تعاون کریں گے۔