منی پور پولیس کے چھاپوں میں کئی دھوکہ باز گرفتار

   

امپھال، 19 اکتوبر (یو این آئی) منی پور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے امپھال مشرقی اور امپھال مغربی اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔امپھال مشرقی ضلع کے نیو لمبولانے ساحل کے رہائشی محمد انیس اقبال اور ہٹّہ مانا انگکھول کے محمد عامر رحمان کو موٹر وہیکل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا اہلکار ظاہر کرنے اور سڑک پر دکانداروں سے پیسے وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ محمد انیس اقبال محکمہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی کے لیے ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔ دونوں کو مزید تفتیش کے لیے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے امپھال مغربی ضلع کے سنگجامئی پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت پشوم اوینم لیکائی میں ایک گھر سے ممنوعہ انڈر گراؤنڈ تنظیم کی ایک سرگرم خاتون کارکن کو گرفتار کیا۔وہ مبینہ طور پر جبری وصولی کی سرگرمیوں میں ملوث تھی اور دھمکی دے کے قرض کی وصولی اور اراضی کے تنازعہ کے معاملات میں ثالث کا رول ادا کرتی تھی۔ اس کے پاس سے ایک موبائل فون اور آدھار کارڈ ضبط کر لیا گیا ہے ۔