منی پور کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ملک کیلئے خطرہ: کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری

   

نئی دہلی: گزشتہ دو ماہ سے منی پور میں تشدد جاری ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اس معاملے پر غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اپوزیشن اتحاد انڈیا (I.N.D.I.A.) کا ایک وفد منی پور کے دورے پر ہے جہاں ان لوگوں نے گورنر انوسویا اُوکے سے ملاقات کی۔ گورنر سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ گورنر نے مشورہ دیا کہ ہم تمام برادریوں کے لیڈروں سے بات چیت کریں اور کوئی حل تلاش کریں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ زمینی حقیقت جاننے کے لیے تشدد سے متاثرہ منی پور کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پہلے دن کئی علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپوں میں جا کر متاثرین کا دکھ درد سنا۔