منی پور کی صورتحال پر حیدرآباد میں کانگریس کا احتجاج‘ یوتھ کانگریس ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی

   

حیدرآباد/23 جولائی( سیاست نیوز ) منی پور میں تشدد اور قبائیلی عوام بالخصوص خواتین پر حملوں اور بدسلوکی کے خلاف کانگریس نے آج احتجاج منظم کیا۔ صدر ضلع کانگریس سکندرآباد انیل کمار یادو کی قیادت میں ٹینک بنڈ مجسمہ امبیڈکر کے روبرو احتجاج کرکے وزیر اعظم مودی کا علامتی پتلہ نذرِ آتش کیا گیا۔ یوتھ کانگریس تلنگانہ صدر شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں کارکنوں نے علحدہ احتجاج کیا۔ اس موقع پر انیل کمار یادو نے کہا کہ منی پور کے واقعات نے ساری قوم کو شرمسار کردیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کو ان کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیئے۔ شیوا سینا ریڈی نے کہا کہ مرکز منی پور کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس سے منی پور بچاؤ نعرہ کے تحت مہم شروع کی جارہی ہے۔ 26 جولائی کو ’ بہتر بھارت‘ کی بنیاد کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ یوتھ کانگریس تمام اضلاع میں منی پور صورتحال پر شعور بیداری پروگرامس منعقد کریگی۔