نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ حکومت اس انتہائی حساس معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے۔ اس دوران انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اپوزیشن اس کے لئے تیار کیوں نہیں ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی نعرے بازی کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ بحث ہونے دیں اور سچائی سامنے آنے دیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ایوان میں اس پر بحث کے لئے تیار ہوں۔ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر بحث ہونے دی جائے۔ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے کی حقیقت کا علم ہومنی پور کے معاملہ پر پہلے کے تین التوا کے بعد جیسے ہی دوپہر 2.30 بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، تو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران منی پور کے مسئلہ پر بحث کرنا چاہتے تھے۔ میں ایوان میں بحث کے لئے تیار ہوں۔ پتہ نہیں اپوزیشن پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں ہونے دے رہی ہے۔