امفال۔ منی پور حکومت نے کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر ریاست کے سات اضلاع میں سنیچرکے روز کرفیو نافذ کردیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق مغربی امفال ، مشرقی امفال، وشنو پور ، تھوبل ، کاکچنگ ، چوراچند پور اور اوکھرل میں کرفیو 17 مئی تک نافذ رہے گا ۔ کرفیو کے دوران ، اسپتال ، نرسنگ ہومز ، ادویات ، ویکسی نیشن ، ایمرجنسی میڈیسن ، میڈیا ، بجلی اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آمدورفت کے لئے چھوٹ دی جائے گی ۔ ضلع کلکٹروں نے بھی پابندیاں نافذ کرنے کے لئے الگ الگ احکامات جاری کردیئے ہیں۔