منی کنڈہ میں گیس سیلنڈر دھماکہ سے دہشت

   

حیدرآباد ۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ منی کنڈہ میں گیس سیلنڈر دھماکہ سے دہشت پیدا ہوگئی۔ ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آئے زوردار دھماکہ کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ منی کنڈہ کے گولڈن او این اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سلنڈر دھماکہ کے بعد آگ پھیل گئی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ تاہم اس حادثہ میں تقریباً 50 لاکھ روپئے کا مالی نقصان ہوا۔ حیدرآباد کے فائر سیفٹی عملہ اور راحت کاری ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور طویل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں برقی شاک سرکٹ کے سبب حادثہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔ع