ستنا : مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ضلعی انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ مریضوں سے من مانی فیس وصولنے والے پرائیویٹ ہاسپٹلس کی رجسٹریشن منسوخ کردیئے جائیں گے اور ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ، ضلع کے انتظامی عہدیداروں کو کچھ نجی ہاسپٹلس سے کورونا کے علاج میں آکسیجن اور ریمڈیسویر انجکشن کے من مانے چارجز وصول کئے جانے کے بارے میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس کی وجہ سے ، نجی ہاسپٹل منتظمین کو ہدایت دی گئی ہیکہ کووڈ گائیڈ لائن کے مطابق علاج کریں اور اسی کے مطابق علاج کے چارجز لئے جائیں۔