سیڑھیوں کی باؤلی کے تحفظ کی ستائش
حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ’ من کی بات ‘ ریڈیو پروگرام میں سکندرآباد کے بنسی لال پیٹ میں سیڑھیوں کی باؤلی کے تحفظ اور بحالی کے اقدامات کا ذکر کیا۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں پانی کے تحفظ سے متعلق کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بنسی لال پیٹ میں تاریخی ’ سیڑھیوں کی باؤلی ‘ کی کامیاب بحالی کا ذکر کیا۔ یہ کام محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے اس قدیم اور تاریخی باؤلی کے تحفظ کے کاموں کی شخصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے نگرانی کی تھی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے علاوہ نامور سماجی ادارہ رین واٹر پراجکٹ نے باؤلی کے تحفظ میں تعاون کیا۔ اس باؤلی میں کئی برسوں سے کچرا، ملبہ اور مٹی بھردی گئی تھی۔ بڑی تعداد میں ورکرس کو مشغول کرتے ہوئے صفائی کا کام انجام دیا گیا۔ باؤلی کی بحالی سے زیر زمین پانی کی آمد بحال ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے حیدرآباد اور اس کے اطراف
140 سیڑھیوں کی باؤلیوں کی بحالی کا منصوبہ بنایا ہے اور ابھی تک بھگوان داس باغ باؤلی اور شیوا باغ باؤلی قریب گڈی ملکا پور کی بحالی مکمل ہوچکی ہے۔ر