مواخذہ میں فتح کے بعد ٹرمپ کا دلچسپ ٹوئٹ

   

واشنگٹن،6فروری (سیاست ڈاٹ کام) مواخذہ میں امریکی صدر ٹرمپ نے فتح کے بعد ‘ٹائم’ میگزین کا جعلی سرورق ٹوئٹ کر دیا جس میں انہیں ہمیشہ کے لئے امریکہ کا صدر قرار دیا گیا ہے ۔مواخذے پر فتح کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے آج بیان جاری کیا جائے گا ، جبکہ مک کونل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔سینیٹ میں اکثریتی ر ہنما مچ مک کونل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ہٹانے میں ناکامی سے ری پبلکن پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوگا، یہ ڈیمو کریٹس کی بڑی غلطی اور سیاسی شکست ہے ۔دوسری جانب ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، ٹرمپ کا اصرار ہے کہ اگر چاہیں تو انتخابات خراب کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد کردئیے ہیں، امریکی صدر پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے دو الزامات تھے ۔