مواخذہ کی تحقیقات، ہم جنگ پر ہیں: ٹرمپ

   

٭ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ڈیموکریٹس کی طرف سے مواخذہ کی تحقیقات شروع کئے جانے کے بعد کہا کہ ’’ ہم جنگ پر ہیں ۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس کسی نے نگران ادارہ کو معلومات فراہم کیا ہے وہ ’ جاسوس سے بہت قریب ہے‘ ۔ یہ تحقیقات دراصل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ٹرمپ کی طرف سے کئے گئے ٹیلیفون کال سے متعلق ہیں جس میں انہوں نے زیلنسکی کو اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبیڈن کے خلاف معلومات جمع کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔