مواضعات میں درپیش برقی مسائل حل کریں

   

یلاریڈی منڈل پریشد اجلاس میں عوامی نمائندوں کا مطالبہ
یلاریڈی۔ مختلف مواضعات میں برقی تار زمین کی طرف لٹک رہے ہیں اور کوئی دیکھنے والا نہیں ہے، اگر کوئی ہاتھ بھی اٹھائے گا تو برقی شاک لگ کر کر فوت ہوسکتا ہے۔ پلے پرگتی پروگرام میں شناخت کئے گئے برقی مسائل اب تک حل نہ کئے گئے اسے فوراً مکمل کرنے سرپنچوں نے مطالبہ کیا۔ منڈل پریشد صدر مادھوی کی زیر صدارت منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں برقی مسائل سے متعلق عوامی نمائندوں میں عہدیداروں پر برہمی دیکھی گئی اور اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے محکمہ جنگلات، محکمہ آبکاری، عہدیداروں کے خلاف ضلع کلکٹر سے شکایت کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ، نائب صدر نرسملو، اے ایم سی چیرمین رادھا، ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی اور مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے سرپنچ موجود تھے۔