مواضعات کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات

   

کورٹلہ میں ہریتا ہرم پروگرام سے رکن اسمبلی اور ضلع کلکٹر کا خطاب

کورٹلہ :۔ کورٹلہ ٹاؤن کے ساتھ دیہاتوں میں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت 42 لاکھ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس نشانہ کو پورا کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال جناب جی روی نے بات کہی ۔ کورٹلہ ٹاؤن میں قومی شاہراہ ، رشی دھربی ای ڈی کالج کے قریب پٹناپرگتی پروگرام کا ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال جناب جی روی نے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کے ودیاساگرراو کے ساتھ مل کر آغاز کیا ۔ کلکٹر جگتیال جی روی رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کے ودیاساگر راو کے ہمراہ چیرپرسن مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی انم لاونیا انیل ، مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلرس ، مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیدار ، عوامی نمائندوں نے پودے لگائے ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر جگتیال جی روی نے عہدیداروں ، عوامی نمائندوں سے کہا کہ جوش و خروش کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگاتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ کے ودیاساگرراو رکن اسمبلی کورٹلہ نے کہا کہ پٹناپرگتی پروگرام کے ذریعہ مسائل کی جلداز جلد یکسوئی ہوتے ہوئے ترقی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہاتوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فنڈس مختص کررہے ہیں ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او کورٹلہ جناب ونود کمار ، نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب گڈی مدی پاون ، کمشنر مجلس بلدیہ جناب محمد ایاز کے علاوہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے کونسلرس اور عہدیداروں نے حصہ لیا دریں اثناء کورٹلہ منڈل کے مختلف دیہاتوںمیں پلے پرگتی پروگرام کے تحت شجرکاری کرتے ہوئے پودے لگائے گئے ۔ جناب ٹوٹا نارائنا صدر منڈل پریشد ، زیڈ پی ٹی سی ، ڈی لاونیا راجیش صدر ڈسٹرکٹ کسان رابطہ سمیتی ، جناب جے وینکٹ راو نے عوام سے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت پودے لگانے کو کہا ۔ کورٹلہ منڈل کے مختلف دیہاتوں میں سرپنچوں کے ساتھ مل کر گھر گھر پہونچتے ہوئے پودوں کی تقسیم کی ۔ اس پروگرام میں سرپنچوں ، ممبروں نے حصہ لیا ۔