موافق سی اے اے ریالی میں احتجاج کرنے والی خاتون کیساتھ بی جے پی ورکرس کی بدتمیزی

,

   

٭٭ مغربی بنگال میں سی اے اے کی تائید میں نکالی گئی ریالی کے دوران ایک خاتون نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس کے بعد بی جے پی ورکرس نے اس کو مبینہ طور پر دھکا دیا اور بدتمیزی کی ۔ اس واقعہ پر بی جے پی کے مغربی بنگال صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ہمارے آدمیوں نے صحیح کام کیا ہے ۔ اس خاتون کو اپنی خوش نصیبی پر شکر کرنا چاہئیے کیونکہ اس کے ساتھ کچھ نہیں کیا گیا ۔ یہ خاتون اپنے ہاتھوں میں مخالف سی اے اے پوسٹر لیکر احتجاج کررہی تھی ۔ اور جامعہ میں ہوئے فائرنگ کی مذمت کررہی تھی ۔ اس کے باعث بی جے پی ورکرس نے اس کے پوسٹرس کو چھین لیا اور اس کو ڈھکیل دیا ۔