موان پوئی سائیوی نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ہائی کمشنر

   

آکلینڈ ۔ 20 جنوری (سید مجیب کی رپورٹ) ویلنگٹن میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے نیوزی لینڈ میں ہندوستان کی ہائی کمشنر کے طور پر موان پوئی سائیوی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ سائیوی اس وقت وزارت خارجہ، حکومت ہند میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا انڈین فارین سرویس ایک ممتاز کیریئر رہا ہے جہاں انہیں کثیرجہتی اور دوطرفہ دونوں سطحوں پر کام کا طویل تجربہ رکھتی ہیں۔ توقع ہے وہ جدل ہی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گی۔