موبائل اسکرین، اسٹیل پر 28دن تک کورونا وائرس زندہ رہ سکتا ہے :تحقیق

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ کے کیسز میں آئی تیزی کے پیش نظر یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کس سطح پر کورونا وائرس کتنے دنوں تک زندہ رہتا ہے اور اس سے اپنا تحفظ کیسے کریں۔ آسٹریلیا میں اس بابت کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بینک کی جانب سے جاری پیپر سے بنے نوٹ، اسٹیل اور موبائل کی اسکرین پر کورونا وائرس 28 دنوں تک زندہ رہتا ہے ۔ آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ریسرچ ایجنسی (سی ایس آئی آر او) نے آج یہ اطلاع دی کہ گلونگ واقع آسٹریلین سینٹر فار ڈیزیز پریپیئرڈنیس (اے سی ڈی پی) میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ پلاسٹک کے بینک نوٹ کے بجائے پیپر کے بینک نوٹ پر زیادہ دنوں تک زندہ رہتا ہے ۔ یہ جرثومہ سوراخ یا چکنی سطح پر جیسے کانچ، اسٹیل، وِنائل وغیرہ پر سوراخ والی سطح کے مقابلے زیادہ دنوں تک زندہ رہتا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ کم درجہ حرارت پر زیادہ دنوں تک زندہ رہتا ہے ۔ یہ تحقیقی رپورٹ وائرولالی جرنل میں شائع ہوئی ہے ۔ سی ایس آئی آر او کے چیف ایگزیکیٹو آفیسرڈاکٹر لیری مارشل نے کہا کہ یہ وائرس کس سطح پر کتنی دیر تک زندہ رہتا ہے ، یہ معلوم ہو جانے سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔