موبائل فونس پر جی ایس ٹی بڑھ کر 18%

   

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)موبائل فونس پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر 18 فیصد کی جائے گی جبکہ طیارہ کیلئے دیکھ بھال مرمت جانچ (ایم آر او) سرویسیس پر شرح کو گھٹا کر 5 فیصد کیا جائے گا، وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے ہفتہ کو کہا کہ یہ تبدیلی یکم؍ اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔ وہ 39 ویں جی ایس ٹی کونسل میٹنگ کے بعد میڈیا بریفنگ سے مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ انفوسیس چیئرمین نندن نلیکانی نے بہتر جی ایس ٹی نٹ ورک سسٹم کو اختیار کرنے کے سلسلہ میں تفصیلی خاکہ پیش کیا ہے۔