موبائل فون رہزنوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد : آصف نگر پولیس نے موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث تین رکنی ٹولی بشمول دو کم عمر رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد نجیب خان ساکن نٹراج نگر ، آصف نگر نے اپنے دو کم عمر ساتھیوں کی مدد سے 13 نومبر کو راہ چلتے طالب علم جے تکارام کا پلر نمبر 37 کے قریب موبائیل فون اڑالیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی نشاندہی کرتے ہوئے نجیب خان اور اس کے دو کم عمرساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی میں پولیس نے دو مسروقہ موبائیل فون اور ایک موٹر سیکل ضبط کرلی۔