حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) موبائل فون کیلئے سم کارڈ حاصل کرنا اب مزید آسان کردیا گیا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرس کی جانب سے بذریعہ ڈور ڈیلیوری سم کارڈ گراہک کی دہلیز تک پہونچایا جائیگا ۔ گذشتہ دن 16 ستمبر کو مرکزی کابینہ نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے مطابق ویب سائیٹ میں آدھار کارڈ کی تفصیلات کو درج کرنے کے ساتھ ہی متعلقہ ٹیلی کام کمپنی گراہک کو سم کارڈ بذریعہ کورئیر روانہ کرے گی ۔ ٹیلی کام آپریٹرس ویب سائیٹ میں آدھار اتھینٹیکشن سے ای کے آئی سی کو درج کرنے کے بعد سم کارڈر جاری کیا جائے گا ۔ اس نئی سہولت سے گراہک پوسٹ پیٹ سم کارڈ کو پری پیڈ اور پری پیڈ کو پوسٹ پیڈ سرویس میں بدلنے کیلئے ہی مددگار ثابت ہوگی ۔A