موبائل فون کی بیٹریوں سے زہریلے کیمیکل پھیلنے کا انکشاف

   

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون، برقی گاڑیوں اور جدید مصنوعات میں پائی جانے والی بیٹریاں زہریلے فار ایور کیمیکل رکھتی ہیں جو ہماری فضا اور پانی میں پھیل رہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق لیتھیم بیٹریاں پیداوار کے دوران اور تلف ہونے کے بعد ماحول میں پی ایف ایز نامی نقصان دہ مرکبات خارج کرتی ہیں۔ یہ کیمیکل ایک بار جسم میں داخل ہونے کے بعد باہر نہیں نکلتے۔ ان سے کینسر، بلند کولیسٹرول، کمزور گردوں، تھائرائیڈ بیماری، بانجھ پن، کمزور مدافعتی نظام اور بچوں میں پیدائش کے وقت کم وزن جیسے صحت کے سنجیدہ نوعیت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔