بنگلورو: سوئچ بورڈ کے ساکٹ سے جڑے موبائل چارجر کی تارکا پن چبانے کے بعد آٹھ ماہ کے بچے کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع کے کاروار تعلقہ کے سدرارڈا گاؤں میں پیش آیا۔ متوفی سنیدھیا کلگٹکر، سنتوش کلگٹکر اور سنجنا کلگٹکر کی بیٹی تھی۔ پولیس کے مطابق موبائل کا چارجر ساکٹ سے جڑا ہوا تھا اور سوئچ آف نہیں تھا۔چارجر کی تار پکڑنے والے بچے نے موبائل چارجر کی تارکی پن چبانا شروع کر دی اور کرنٹ لگ گیا۔
روس کے شمالی وسطی سائبیریا میں زلزلے کے جھٹکے
بیجنگ: روس کے شمالی وسطی سائبیریا میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے یہ اطلاع دی۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 05:03 کے قریب محسوس کیے گئے ۔