موبائل ڈکیتی کی واردات کا پردہ فاش، ایک گرفتار

   

Ferty9 Clinic

دہلی : پولیس نے راجدھانی دہلی کے ویلکم تھانہ علاقے میں موبائل ڈکیتی کی ایک واردات کا انکشاف کیا اور ڈکیتی کے ایک ملزم کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا موبائل برآمد کرلیا۔ کیس میں ملوث ایک نابالغ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ویلکم پولیس اسٹیشن نے ایک ریلیز میں کہا کہ 3 مئی کو ایک مقامی رہائشی کے خلاف اس سے موبائل فون چھیننے اور شور مچانے پر اس پر بلیڈ سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس واقعہ میں تین افراد ملوث تھے اور جلد بازی میں ان کی اسکوٹی پھسل گئی اور وہ اسے وہیں چھوڑ کر جائے واقع سے فرار ہوگئے تھے ۔جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ اسکوٹی تھانہ کرشنا نگر، دہلی سے چوری ہوئی تھی۔