موبائل یا کمپیوٹر کا گھنٹوں استعمال آنکھوں کیلئے نقصان دہ

   

جموں: ماہرین امرض چشم کا کہنا ہے کہ سیل فون یا کمپیوٹر کا کئی گھنٹوں تک مسلسل استعمال آنکھوں کیلئے ضرر رساں ثابت ہوسکتا ہے ۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر غزال پوشپ نے بتایا کہ سیل فون یا کمپیوٹر کے کئی گھنٹوں تک مسلسل استعمال سے آنکھوں میں انفیکشن ہوسکتا ہے اور آنکھیں خشک ہوسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ موبائل فون، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین کو دیکھتے رہنے کے کوئی مقررہ اوقات نہیں ہے لیکن ان چیزوں کا طویل وقت تک مسلسل استعمال آنکھوں کی خشکی اور انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان گیاجٹس کا استعمال کرنے کے قاعدہ پر شاید ہی کوئی عمل کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ آنکھوں کے تحفظ کیلئے ان چیزوں کے استعمال کے دوران وقفہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر شروع کردہ آن لائن کلاسز کی مدت کو دھیان میں رکھنا چاہئے ۔ ڈاکٹر غزال نے کہا کہ آن لائن کلاس عام طور پر 45منٹ کی ہونا چاہئے ۔ اگلی کلاس کیلئے 20 تا 25 منٹ کا وقفہ ہو۔