موبائیل رہزنی واقعہ اندرون ایک گھنٹہ حل

   


مسروقہ اشیاء کے ساتھ دو رہزن گرفتار، لنگرحوض پولیس کی کارروائی
حیدرآباد : لنگر حوض پولیس نے موبائیل فون کی رہزنی کی واردات کو اندرون ایک گھنٹے حل کرتے ہوئے دو رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد نواز ساکن بارکس چندرائن گٹہ اپنے ساتھی 22 سالہ شیر علی ساکن لنگر حوض جس کا تعلق چنچولی کرناٹک سے ہے نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا موسیٰ رام باغ برانچ کی منیجر جی ایل کے کرن مائی کا /30 ڈسمبر کو صبح 9 بجے اُس وقت موبائیل فون اڑالیا جب وہ الانکار تھیٹر لنگر حوض فلائی اوور سے گزررہی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے نواز اور شیر علی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اُن کے قبضے سے مسروقہ موبائیل فون ، ایک موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد نواز ایک عادی رہزن ہے اور سابق میں اُس نے راجیندر نگر میلاردیوپلی اور ٹپہ چبوترہ علاقوں میں رہزنی کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔