موبائیل فونس کا سرقہ کرنے والی چار ٹولیاں گرفتار، 92 مسروقہ فونس ضبط ، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کی پریس کانفرنس

   

حیدرآباد : /25 نومبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں سلسلہ وار موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ہونے والی 4 مختلف ٹولیوں کو کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے 92 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ پہلی ٹولی جس میں محمد محمود علی ، محمد خان اور عامر خان ساکن حافظ بابا نگر نے علاقہ کنچن باغ ، کالا پتھر وغیرہ میں موبائیل فونس کا سرقہ کیا ۔ ان کے قبضے سے پولیس نے 26 مسروقہ اینڈرائیڈ فونس برآمد کرلیا ۔ جبکہ دوسری ٹولی کے ارکان محمد محسن عرف چنا اور محمد موسیٰ جنہوں نے چندرائن گٹہ میر چوک علاقوں میں موبائیل فون کے سرقے کئے تھے کے قبضہ سے 14 مسروقہ اسمارٹ فونس برآمد کئے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور ٹولی محمد عبدالحاجی اور محمد رفیق جو دبیر پورہ اور میلاردیوپلی علاقوں میں موبائیل فون کے سرقے کئے تھے کے قبضے سے 28 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلیا گیا ۔ چوتھی ٹولی محمد منصور عرف کالا کوا اور اس کے ساتھی محمد دستگیر جو افضل گنج اور چارمینار پولیس اسٹیشن حدود میں موبائیل فون کے سرقے کئے تھے کی گرفتار عمل میں لاتے ہوئے ان کے قبضہ سے 24 مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ مذکورہ گرفتار افراد کا سابق میں بھی جرم کا ریکارڈ رہا ہے اور وہ عادی سارقین ہیں ۔ پولیس نے 9گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 92 مسروقہ موبائیل فونس اور دو آٹو برآمد کرلئے ۔ ب