نئی دہلی۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین سلیولر اینڈ الیکٹرانکس اسوسی ایشن نے حکومت سے موبائیل فونس، ٹیابلیٹ، لیاپ ٹاپس اور اس طرح کی ٹیکنالوجی کے دیگر ایٹمس کو بھی ضروری خدمات کی فہرست میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم کو مکتوب میں کہا گیا کہ کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کے درمیان ایسا اقدام یہ سرویس فراہم کرنے والوں کو راحت پہونچائے گا۔