موبائیل فون اڑانے والے دو راہزن گرفتار

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اور ساؤتھ زون ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث 2 رہزنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 19 سالہ نریش ساکن اپو گوڑہ اپنے ساتھی 19 سالہ رنگاپورم کمار ساکن چھتری ناکہ کے ہمراہ شراب نوشی کرتا تھا اور ٹِک ٹاک ویڈیوز بنانے کے خواہاں تھے۔ انکے پاس اسمارٹ فون نہیں تھا اور اِس خواہش کو پوری کرنے چندرائن گٹہ اور چھتری ناکہ حدود میں راہ چلتے افراد کے دو موبائیل فون اُڑالئے ۔ ٹاسک فورس اور پولیس چندرائن گٹہ نے رہزنوں کی نشاندہی کی اور اُنھیں گرفتار کرکے مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔