موبائیل فون سارقوں کی ٹولی گرفتار،

   

مسروقہ لاکھوں روپیوں کے فونس ضبط
حیدرآباد : کمشنر ٹاسک فورس نے موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث عادی سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے 14 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ فیاض اللہ خان ساکن کشن باغ نے اپنے ساتھی سید محبوب علی ساکن عیدی بازار معین باغ کی مدد سے عوام کی توجہ ہٹاکر موبائیل فونس سرقہ کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ٹولی نے علاقہ چارمینار، نامپلی، سنتوش نگر اور دیگر مقامات میں عوام کی توجہ ہٹاکر اُن کے موبائیل فون کا سرقہ کرلیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں بھی اِس قسم کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 14 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ اسمارٹ فونس، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے اُنھیں گرفتار کرلیا۔ مزید کارروائی کے لئے اُنھیں چارمینار پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔