موبائیل فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بہانےلاکھوں روپئے ہڑپنے والا بینک ملازم گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) موبائیل فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپنے والے ایک بینک ملازم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس تکارام گیٹ نے ایک ضعیف خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس بی آئی آؤٹ سورسنگ ملازم کو گرفتار کرلیا۔ سفیل گوڑہ علاقہ کی ساکن 75 سالہ انوبیا نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 26 سالہ کے ششی کمار ساکن ایل بی نگر کو گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار خاتون کا ایس بی شاخ نیٹ جان روڈ میں بینک اکاؤنٹ پایا جاتا ہے۔ ایس بی آئی نٹ بنکنگ کی سہولت کیلئے دستیاب ایس بی آئی یونو ایپ کو موبائیل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے خاتون نے درخواست کی۔ خاتون کے بینک کھاتے میں موجودہ لاکھوں روپئے رقم کو دیکھ کر ششی کمار نے 45 لاکھ کی ہیراپھیری کی۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 24 لاکھ 75 ہزار روپئے ضبط کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع