موبائیل فون کے استعمال میں محتاط رہنے کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

مدہول میں طالبات کا شعور بیداری پروگرام ، پولیس عہدیداران کا خطاب
مدہول: گرلز اسکول مدہول میں پولیس کی جانب سے طالبات میں شعور بیداری پروگرام منعقدکیا گیا جس میں محترمہ فہیم رضوانہ صدر مدرسہ اور دیور راو اے ایس آئی مدہول تجمل احمد مہمان خصوصی مانک راؤ پی سی نے کہاکہ دورِجدید میں موبائیل فون کی سہولت کے ساتھ کئی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے طالبات کو خبردار رہنا انتہائی ناگزیر ہے اور کوئی خطرہ لاحق ہوتو پولیس کو 100پر کال کرنے پر دس منٹ میں پولیس آپ کے پاس پہونچ جائیگی لیکن فون پر طالبات کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ لڑکیوں کی تصویر کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے ہوئے لڑکیوں کو ہرساں وپریشان کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیاں اسٹیٹیس پر تصویر کو رکھنے پر جرائم پیش لوگ اس تصویروں کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے ہوئے لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں اس لئے فون پر محتاط رہنا ضروری ہے ۔ اسی طرح فون پر گمراہ کرتے ہوئے آپ کی تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہے اور اکاونٹ سے پیسے نکال لئے جارہے ہیں اس لئے کوئی بھی فون پر آپ کے ادھار کارڈ کا نمبر طلب کرئیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں ۔ اس طرح کے کئی جرائم ہو رہے ہیں جس سے طالبات کو خبردار رہنا چاہیے ۔ 24 گھنٹے پولیس آپ کی خدمت کے لئے تیار ہے اگر کچھ خطرہ محسوس ہو تو فوری طور پر 100پر کال کرکے مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ طالبات نے بھی اس تقریب میں حصہ لیتے ہوئے تقریر پیش کی ۔ پروگرام کی کاروئی جناب عبدالکریم نے چلائی ۔ اس موقع پر وائس چیر مین تبسم بیگم ، فہیم رضوانہ ، عبدالکریم ، عائشہ تبسم ، انجم بیگم ، ویجایا میڈم اور سید ظفر کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔