موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) موبائیل فون کے سرقوں میں ملوث دو رکنی سارقین کی ٹولی کو ہمایوں نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سید شبیر حسین اور اس کے ساتھی محمد اسمٰعیل شریف ساکن گولکنڈہ حیدرآباد و سائبر آباد میں پیش آنے والے موبائیل فون کے سرقوں میں ملوث تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون پی سمتی نے کہا کہ مذکورہ سارقین نے ہمایوں نگر کے علاوہ صنعت نگر ، گچی باؤلی اور رائے درگم میں بھی سرقے کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں نگر علاقہ میں شبیر حسین اور اسمعٰیل شریف نے افروز خان نامی شخص کے موبائیل فون کا سرقہ کیا تھا اور بعض راہ چلتے راہگیروں کے موبائیل فونس کو اڑالیا تھا ۔ گرفتار ملزمین کے قبضے سے پولیس ہمایوں نگر نے 7 مسروقہ موبائیل فون ضبط کرلئے ۔