جگتیال : 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موبائل فون گم یا چوری ہونے کی صورت میں اس ویب سایٹ www.ceir.gov.in CEIR ایپلیکیشن کا استعمال کریں سیل فون کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل ضلع میں گمشدہ اور چوری ہونے والے 411 موبائل متاثرین کے حوالے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے موبائل فونز کی ریکوری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پچھلے سال پورٹل شروع ہونے کے بعد سے اب تک ضلع بھر میں 411 فونز برآمد کیے گئے ہیں اور متاثرین کو فون فراہم کیے گئے ہیں، اور جو کوئی موبائل کھوگیا یا چوری ہوگیا اسے فوری طور پر اسے CEIR پورٹل (https//:www.ceir.gov.in) پر بلاک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ CEIR کی ویب سائٹ گمشدہ یا چوری ہونے والے موبائل فونز کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے بہت مفید ہے ۔ اگر صارفین اپنی تفصیلات CEIR کی ویب سائٹ پر درج کرائیں تو وہ اس پورٹل کے ذریعے آسانی سے موبائل واپس لے سکتے ہیں۔ لوگوں کو ہر تھانے میں CEIR کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ گمشدہ موبائل فون کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کریں گے تو اس سے فونز میں موجود ذاتی معلومات کے بارے میں نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ذاتی سماجی تحفظ میں خلل پڑے گا۔ اسی طرح سیکنڈ ہینڈ فون خریدنے سے پہلے ایپلی کیشن میں موجود فون کی تفصیلات یعنی آئی ایم ای آئی نمبرز کو چیک کرنا چاہیے تاکہ فون کا اسٹیٹس معلوم ہو سکے۔ اگر کسی کو سیل فون ملے تو اسے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ تھانے کو کال کریں ۔