موبائیل پر اَن لمیٹیڈ فری کالنگ کی سہولت ختم ،ٹیلیفون بل مہینگے ہوجائیں گے

,

   

نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں ایرٹیل ، ووڈا فون ، آئیڈیا اور ریلائینس جیو سے وابستہ تمام صارفین کیلئے اَن لمیٹیڈ فری وائس کالنگ کی سہولت ختم ہوجائے گی ۔ نیٹ ورکس پر دی جانے والی یہ اَن لمیٹیڈ وائس کالنگ سہولت آؤٹ گوئنگ خدمات کیلئے /3 ڈسمبر سے ختم ہوں گی ۔ کسٹمرس کو فری منٹس کا کوٹہ پورا ہونے کے بعد آؤٹ گوئنگ کالس کیلئے فی منٹ 6 پیسے ادا کرنا ہوگا ۔ آج اتوار ایرٹیل ، ووڈا فون اور آئیڈیا نے فیصلہ کیا کہ وہ /3ڈسمبر سے اپنے پری پیڈ کسٹمرس کیلئے شرحوں میں اضافہ کرے گا اور یہ اضافہ دونوں ٹیلیکام اداروں سے وابستہ 10 فیصد اور 45 فیصد کے درمیان اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ ماہانہ انٹری پلان بھی مہنگا ہوگا ۔ جس میں 35 روپئے سے بڑھاکر 49 روپئے کیا گیا ہے ۔ ریلائینس جیو نے کہا کہ وہ اپنے آل ان ون پلان کے مطابق /6 ڈسمبر سے چالیس فیصد شرحوں میں اضافہ کررہا ہے ۔ ایرٹیل ، ووڈا فون اور آئیڈیا نے اپنے پوسٹ پیڈ کسٹمرس کو شرحوں میں اضافہ سے دور رکھا ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ لوگ پہلے ہی ہر ماہ 499 روپئے اوسطاً ادا کرتے ہیں ۔ ان شرحوں میں اضافہ تقریباً 3 سال کے بعد کیا گیا ہے ۔ ستمبر 2016 ء سے ریلائینس جیو نے اپنا بزنس شروع کیا اور نہایت ہی پرکشش پلان پیش کیا تھا ۔