٭ کولکتہ کی وکیل انین دتا پال کو مغربی بنگال میں فاسٹ ٹریک عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ اس خاتون وکیل نے اپنے شوہر رجت دے کو موبائیل فون چارجر کے وائر سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنہوں نے شوہر کے قتل کیلئے خاتون وکیل کو مجرم قرار دیا اور عمر قید کی سزاء سنائی۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدالت نے ثبوت مٹانے کی کوشش کے الزام میں بھی اسے خاطی پایا ہے۔