موتی نگر میں برقی لائن انسپکٹر و عملہ پر حملہ سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : برقی ملازمین پر حملہ کے بعد صنعت نگر میں سنسنی پھیل گئی ۔ برقی بل کی ادائیگی کے مسئلہ پر ایک شخص نے لائین انسپکٹر اور عملہ پر حملہ کرکے شدید زد و کوب کردیا ۔ بتایا گیا کہ اس حملے کے بعد برقی ملازمین جمع ہوگئے اور صنعت نگر پولیس میں شکایت کرکے خاطی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق موتی نگر کے ساکن وینکٹ سوامی کے بیٹے مرلی دھر راؤ برقی ملازمین پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا ۔ محکمہ برقی کے لائن انسپکٹر سریکانت نے آج خانگی میٹر ریڈر سائی گنیش کے ساتھ موتی نگر علاقہ کا دورہ کیا ۔ موتی نگر علاقہ کے ساکن وینکٹ سوامی کے مکان پہونچے اور 6,858 روپئے برقی بل ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ برقی ملازمین وینکٹ سوامی سے بات کررہے تھے کہ اس دوران اس کے بیٹے مرلی دھر راؤ نے مداخلت کرکے برقی بل ادا کرنے سے انکار کردیا اور بحث و تکرار کرتے ہوئے حملہ کردیا ۔ پولیس نے شکایت کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا۔۔ ع