موت سے چند دن پہلے سیٹ بیلٹ پر اصرار کیا : ٹنڈولکر

   


اندور۔ ہندوستان کے عظیم بیٹر اور سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اتوار کو کار میں ہر سوار کے لیے سیٹ بیلٹ پہننے کے لازمی انتظام پر عمل کرنے پر حکومت کے زور کو سراہا اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 ستمبر کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری (54 سالہ) کی موت سے چند دن پہلے انہوں نے مسافروں کی حفاظت کے لیے ایک تکنیکی اقدام کے طور پر سیٹ بیلٹ کے استعمال کو ایک انٹرویو میں ضروری اور بہترین اقدام قرار دیا ۔