موثر نظم و قانون کیلئے پولیس کو زدوکوب کے نظام کے طور پر استعمال کرنا ضروری: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

   

چندی گڑھ ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج پرزور انداز میں کہا کہ پولیس نظام کو ایک زدوکوب کے نظام کی حیثیت سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں موثر طور پر نظم و قانون کی بہتری کا احساس پیدا کیا جائے ۔ انہوں نے تین عوام پر مرکوز اقدامات کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ پولیس کا نظام کسی بھی طرح عوام دوست نظام کی حیثیت سے خود کو پیش نہیں کرسکتا ۔ حالانکہ موثر انداز میں نظم و قانون کا نظام قائم کرنے کیلئے پولیس کی زدوکوب ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی چھوٹے گوشوں سے کہا جاتا ہے کہ ایودھیا رام چندرجی کی جائے پیدائش نہیں ہے لیکن کسی کا بھی یہ دعویٰ کامیاب نہیں ہوسکا ۔ چنانچہ پولیس کے بارے میں عوام کی نکتہ نظر یہ ہے کہ پولیس کا نظام ایک جابرانہ نظام ہے اور اس نظریہ کو تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی ۔ وہ چندی گڑھ میں ایک کتاب کے رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔