سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جن علاقوں سے ملی ٹنسی سے خالی کیا تھا وہاں آج ملی ٹنٹوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان میں دن دھاڑے حملے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں جن علاقوں سے بنکر ہٹائے گئے تھے وہاں آج نئے بنکر بنائے جا رہے ہیں۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز وسطی ضلع گاندر بل میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنویشن سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔