٭ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہیکہ 2020ء کیلئے کئی ممالک کیلئے معاشی ڈیٹا گذشتہ برسوں کے تخمینہ کے مقابل کم ہے۔ ترقی پذیر ملکوں کو 2.5 ٹریلین تخمینی فینانسنگ سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایم ڈی کرسٹیلینا جارجیو نے کہا کہ موجودہ بحران جلد ختم ہونے والا نہیں ہے اور ان اس کا فوری کوئی طبی حل ہے۔ اس کے مزید برے اثرات معیشتوں پر مرتب ہوں گے۔ چیف اکنامسٹ گیتاگوپی ناتھ نے کہا کہ فوری طور پر یہ بحران ختم ہونے والا نہیں ہے۔
