موجودہ حالات میں شریعت محمدیؐ قابل قدر سرمایہ

   

اوٹکور میں دینی اصلاحی نشست سے مولانا محمد جمال الرحمن کا خطاب

اوٹکور: مولانا الحاج شاہ حافظ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ، کی اٹکور تشریف آوری ہوئی اور مولانا عبد الماجد رحمانی کے عالم کورس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر محترم جناب عبد المنان کلوال کے مکان میں ایک دینی واصلاحی نششت منعقد ہوئی، جس کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ موجودہ حالات میں دین واسلام اور شریعت محمدی وہ متاع عزیز اور قابل قدر سرمایہ ہے ۔ استقبال رمضان کے حوالہ سے فرمایا کہ رمضان المبارک میں دن بھر، صبح سے شام تک کا روزہ، بعد رمضان سال کے بقیہ گیارہ مہینوں کیلئے یہ درس دیتا ہے کہ ہم اس میں اللہ تعالی کی نافرمانی اور گناہ سے رکیں رہیں، گویا اس کا روزہ رکھیں،اسی کا نام تقوی ہے، روزہ کا مقصد دراصل تمام منکرات سے رکنا اور گناہوں سے بچنا ہی ہے اور روزوں کے ذریعہ تقوی پیدا کرنے کی تلقین کی ۔ مولانا عبد الماجد رحمانی کی شعبہ عالمیت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی اور دعاؤں سے نوازا گیا، بعد نماز عصر منعقدہ اس بابرکت مجلس میں معزز مہمان علماء کرام، مولانا مفتی عبداللہ بانعیم صاحب مظاہری، مولانا عبد القوی حسامی، مولانا عبد العلیم کوثر صاحب قاسمی، مولانا غلام محمد صاحب رشیدی، مولانا شمس الدین صاحب قاسمی، کے علاوہ قاضی عبد الرب صاحب، محترم خواجہ معین الدین صاحب، جناب محمد سہیل کے علاوہ محمد جیلانی صاحب اٹکور، عباد الرحمن صاحب نائب سرپنچ ،نذیر احمد صاحب شاہ بھائی، محمد فضل اللہ صاحب کلوال، محمد جاوید، محمد آصف، حافظ سیف اللہ، ودیگر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ساتھی موجود تھے، اس مختصر مگر پر اثر وروح پرور مجلس کا حضرت کی رقت انگیز دعا پراختتام عمل میں آیا’، مولانا عبد الماجد رحمانی نے اپنے برادران کے ہمراہ حضرت والا کا دل کی اتاہ گہرائیوں کیساتھ استقبال کیا اور آخیر میں معزز مہمانان کرام اور تمام شرکاء مجلس کا اس تشریف آوری، افادہ واستفادہ پر شکریہ ادا کیا۔