سری نگر: جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے مناظرہ بازی سے گریز کرنے کی تقلین کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے اپنے مسالک پر قائم رہ کر کسی بھی مسلک سے وابستہ لوگوں کی دل آزاری نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مناظروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان انتشار پیدا ہو سکتا ہے ۔موصوف مفتی اعظم نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنی رہائش گاہ واقع صورہ سری نگر میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ اس موقع پر آغا سید عبدالحسین بڈگامی اور دیگر کئی علما بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں مناظروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ان کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان انتشار پیدا ہو سکتا ہے۔