موجودہ حالات میں کے سی آر کی قیادت قابل تعریف

   

محمد محمود علی کی مسلمانوں کے تئیں بہترین خدمات : محمد اسمعیل الرب انصاری
حیدرآباد :۔ جناب محمد اسماعیل الرب انصاری سینئیر ٹی آر ایس قائد نے موجودہ ریاست کی ناگزیر صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب کے چندر شیکھر راؤ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی قیادت میں ایک مرحلہ سے گذر کر اطمینان کا سانس لے رہی ہے جو قابل تعریف ہے جب کہ کانگریس کے دور حکومت میں جو وبائیں و فسادات کا سلسلہ ریاست میں جاری تھا جس کی وجہ سے عوام کو بڑی تکالیف اور اموات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عوام کانگریس کی مسلسل نا انصافیوں اور اقلیتوں کے ساتھ ذرہ برابر بھی ہمدردی کا مظاہرہ نہ کرنے کے بناء بیزار ہوچکی تھی ایسے میں کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ نے سیاسی طور پر جو کروٹ بدلی جس کے نتیجے میں شادی مبارک اسکیم کی رقم میں اضافہ کیا ۔ یہ دراصل جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ کی پارٹی میں شمولیت اور وزیر اعلی سے کامیاب نمائندگی کے باعث ممکن ہوسکا اور ان ہی کی توجہ کے بناء شہر کے قدیم جامعہ ، جامعہ نظامیہ کو مختلف زاویوں سے امداد دینے کے علاوہ بیواؤں ، غریبوں ، یتیموں کے لیے وظائف مقرر کئے گئے ۔ ادارہ انیس الغرباء کئی برس سے خستہ حال کا شکار تھا ۔ جناب محمد محمود علی نے کے سی آر وزیر اعلی کی توجہ کو مبذول کروایا اور قلب شہر میں عمارت تعمیر ہورہی ہے وہیں دیگر کئی مسلمانوں کے مسائل کو حل کئے گئے ۔ جنہوں نے جناب محمد محمود علی کو ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر مال اور دوسرے قلمدانوں کے ساتھ وزیر داخلہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز کیا ۔ جناب محمود علی نے ان عہدوں کے ذریعہ اقلیتوں کو بھر پور نمائندگی کی ۔ جناب محمد مسعود علی صدر ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن و سینئیر اقلیتی قائد ٹی آر ایس ہمایوں نگر نے کہا کہ وہ عنقریب ایک وفد کی شکل میں جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہر میں منہدمہ مساجد کو دوبارہ اسی جگہ تعمیر کی موثر نمائندگی کی جائے گی ۔۔