موجودہ حالات میں ہندوستان کے ساتھ کوئی تجارت نہیں: عمران خان

   

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ موجودہ حالات میں کوئی تجارت نہیں کی جائے گی۔ ان کی کابینہ نے گزشتہ روز اجلاس منعقد کرکے شکر اور کپاس کی درآمد کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ عمران خان نے اپنی وزارت کامرس اور معاشی ٹیم کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ اخبار ڈاؤن نے لکھا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کئی تجاویز سامنے رکھی گئی تھیں۔ پاکستان نے جمعرات کے دن ہندوستان کے ساتھ تجارت کو بحال کرنے کا فیصلہ کرکے اس سے انحراف کیا تھا۔ نو تقرر شدہ وزیر فینانس حامد اظہر نے ہندوستان سے کپاس اور شکر درآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ پڑوسی ملک کے ساتھ کشمیر کے مسئلہ پر کشیدگی کے درمیان تجارت ممکن نہیں ہے۔