موجودہ سیاست میں اختلاف کی بہت کم گنجائش : تھرور

   

جئے پور 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے آج کہا کہ 1962 کے مقابلہ میں 2019 میں سیاست میںاختلاف رائے کی جگہ بہت کم ہوگئی ہے ۔ ایک تقریب میں ٹی وی کمنٹیٹر کرن تھاپر کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے تھرور نے کہا کہ قانون انحراف نے منتخبہ عوامی نمائندوں کو اپنی سیاسی پارٹیوں کیلئے محض ربر اسٹامپ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1962 میں ایک لیڈر نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ایک بیان پر چیلنج کردیا تھا اور ان پر تنقید کی تھی ۔ تھرور نے 1962 میں چین کے ساتھ جنگ کے بعد اس وقت کے رکن پارلیمنٹ اٹل بہاری واجپائی نے بھی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ یہ سب مثالیں ہیں جب اختلاف رائے کا احترام ہوا کرتا تھا تاہم اب صورتحال بہت بدل گئی ہے اور موجودہ سیاست نے ایسا انداز اختیار کرلیا جس میں اختلاف رائے کی گنجائش بہت کم ہوکر رہ گئی ہے یا پھر باقی ہی نہیں رہی ہے ۔