رانچی۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) قبائلی لڑکیوں میں فوجداری نظام کے بارے میں شعور بیدار کرنا اُن کے جنسی استحصال میں رکاوٹ ثابت ہوگا ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( سی آئی ڈی) انوراگ گپتا نے کہا کہ قبائلی لڑکیاں سماجی انصاف نظام سے ناواقف ہیں ، یہی وجہ ہے کہ انہیں فوجداری نظام انصاف کے بارے میں کچھ بھی معلومات حاصل نہیں ہیں ۔ اس لئے ان نظاموں کے بارے میں ان کے شعور بیداری ضروری ہے ۔