حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : سکون کی متلاشی انسانیت ، حق کو تسلیم کرنے کا جذبہ رکھ کر ہمارے اطراف رہتے ہیں جن سے ہمارا آمنا سامنا ، تجارت میں ، معاملات میں ، ملازمت میں ، خرید و فروخت میں اکثر رہتا ہے ۔ ہمارے اپنے بچے جن اسکولس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کا اکثر وقت غیر مسلم بچوں میں گذرتا ہے ۔ ہمارے اپنے بچے زندگی کا ایک تہائی حصہ انہیں کے ساتھ گذارتے ہیں ۔ ہمارے برادران وطن کی خوشی یا غمی میں ہمارا تال میل ہوتا ہے ۔ لیکن کیا کبھی ہم نے جانے انجانے میں ان کو دعوت دین حق کا پیغام پہنچایا ؟ کیا ہم نے بتایا اسلام ہی واحد آسمانی مذہب ہے ۔ ہم سب ایک باپ حضرت آدم کی اولاد ہیں ۔ پیغمبر اسلام ساری انسانیت کے لیے کامل رسول ہیں ۔ اس پیغام کو پہنچانا ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن سکندرآباد کنگسوے پر کی گئی دعوت دین کی محنت و مہم کے دوران کیا ۔ یہ پیغام دعوت دین مختلف زبانوں میں تاجروں اور پولیس عہدیداروں ( مہانکالی پولیس ) اور طلباء میں کتابچے ، ورقئیے ، شیرینی کیساتھ تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر نوجوانوں میں باطل رسومات ، خاص کر والنٹائن ڈے کی مخالفت پر زور دیا گیا ۔ اس مہم میں ڈاکٹر مفتاح الرحمن طلحہ ، ڈاکٹر عبدالعزیز ، عظمت اللہ ، انجینئر واجد ، معاذ ، اسلم ، سمیر ، حفیظ دیگر نے حصہ لیا ۔ موجودہ حالات میں مدد الہٰی کے لیے رقت انگیز دعا کی گئی ۔۔