نئی دہلی،9 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کارڈینل رابرٹ پریووسٹ کو 14ویں پوپ لیو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔مودی نے ہندوستان کی جانب سے پوپ لیو XIVکو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے عالمی امن، ہم آہنگی، یکجہتی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینے میں ان کی اہمیت پر زور دیا۔